عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج ،سستے آٹے پر ساڑھے 3ارب کی سبسڈی دی جائے گی

رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے ، چینی 52روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی، رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی ضروری اشیاء کی معیاری اور سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی، رمضا ن پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا ،تمام اضلاع کے ڈی سی اوز منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لے کر روزانہ رپورٹ پیش کریں ، خدمت خلق عبادت سے کم نہیں، ہم سب نے مل کر تاریخی رمضان پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رمضان پیکیج کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

پیر 15 جون 2015 23:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبار ک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیاہے -سستے اورمعیاری آٹے کی فراہمی پر 3ارب 50کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی- رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے ، اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 330روپے جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 660روپے میں دستیاب ہو گا-رمضان بازاروں میں چینی 52روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی جائے گی-رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ضروری اشیاء کی معیاری اور سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی-رمضان بازاروں میں معیاری سبزیاں ، پھل اور اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے سستے داموں فراہم ہوں گی-صوبہ بھر میں کل سے رمضا ن بازاروں کا قیا م عمل میں لایا جارہاہے- وہ اتوار کو یہاں سول سیکرٹریٹ میں رمضان پیکیج کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر فیصل آباد ڈویژن ، ڈی سی او فیصل آباد اور کمشنر سرگودھا ڈویژن و ڈی سی او سرگودھا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خصوصی سٹال بھی لگائے جائیں گے-عوام کو رمضان المبارک کے دوران حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو فعال کردا ر ادا کرنا ہوگا -رمضان المبار ک کے دوران وضع کردہ ایکشن پلان پر ہر قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی -محکمہ زراعت کی فئیر پرائس شاپس پر سبزیاں او رپھل اعلیٰ کوالٹی کا ہونا چاہیے- انہوں نے کہاکہ متعلقہ ایسوسی ایشنوں سے بات چیت کر کے خوردرنی تیل ، گھی ، مرغی کے گوشت ، انڈوں اور چینی کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے -عوام کی سہولت کے لئے صوبے میں 2000مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اور وزن نمایاں طو ر پر درج ہونے چاہئیں-معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے- کم تولنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے-انہوں نے کہاکہ 36اضلاع کے ڈی سی اوز رمضان المبارک کے دوران منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لے کر روزانہ کی بنیادپر رپورٹ پیش کریں گے- رمضان پیکیج پر بہترین کارکردگی دکھانے والے تین اضلاع کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے - خراب کارکردگی دکھانے والے اضلاغ کے افسران کی باز پرس ہوگی -انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں- ہم سب نے مل کر تاریْخی رمضان پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں-انہوں نے کہاکہ کوالٹی پر پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ اب کروں گا - ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی -انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں استحکام لانا کابینہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے- کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لے -میں ذاتی طو رپر رمضان پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے تمام اقدامات کی نگرانی کروں گا -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے انتظامات ،ٹریفک نظام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جائے-پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھانے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں-صوبائی وزراء بلال یاسین، ڈاکٹر فرخ جاوید، اراکین صوبائی اسمبلی توفیق بٹ، وحید گل، چیف سیکرٹری ، سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :