رمضان المبار ک کے دوران عوام کوریلیف فراہم کرنا آپ کی اخلاقی ، دینی اور قومی ذمہ داری ہے

با برکت مہینے کے دوران گرمی کے باوجود رمضان بازاروں کے دورے اور خلق خدا کی خدمت کیلئے قربانی د ینی ہے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی اجلاس کے شرکاء کو تلقین

پیر 15 جون 2015 23:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران رمضان پیکیج کے تحت کئے جانے والے اقدامات اور اس کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ رمضان المبار ک کے دوران عوام کوریلیف فراہم کرنا آپ کی اخلاقی ، دینی اور قومی ذمہ داری ہے- خلق خدا کی بے لوث خدمت کر کے آپ دین او ردنیا دونوں کما سکتے ہیں -لہذا آپ کو اس با برکت مہینے کے دوران گرمی کے باوجود رمضان بازاروں کے دورے کرنے ہیں اور خلق خدا کی خدمت کے لئے قربانی دینا ہے کیونکہ خلق خدا کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں-

متعلقہ عنوان :