Live Updates

ٹربیونل کے پاس اختیار نہیں کہ پارٹی کے سینئر ممبران کو بدنام کرے، ٹربیونل دوبارہ تنظیمی فیصلے کے بعد تحلیل کیا جا چکاہے ، سینئر ممبران کی بے دخلی منظور نہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر رد عمل

منگل 16 جون 2015 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹربیونل کے پاس اختیار نہیں کہ پارٹی کے سینئر ممبران کو بدنام کرے، ٹربیونل دوبارہ تنظیمی فیصلے کے بعد تحلیل کیا جا چکا، سینئر ممبران کی بے دخلی منظور نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس(ر) وجیہ الدین کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹربیونل پر دوبارہ پارٹی انتخابات کے فیصلے کو تسلیم کیا تھا، جس کے بعد اسے تحلیل کر دیا گیا، اب ٹربیونل کے پاس اختیار نہیں کہ پارٹی کے سینئر ممبران کو بدنام کرے اور نہ ہی سینئر ممبران کی بے دخلی قبول کریں گے کیونکہ تحلیل شدہ ٹربیونل پارٹی کے سینئر ممبران کو نکالنے کا مجاز نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات