بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ، مشعال خان ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن ،سید کوکب محی الدین،چیف ایگزیکٹو آفیسر اسسٹنٹ انجینئر کارپوریشن تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوید اشرف کی ڈیپوٹیشن پر نیب میں تعیناتی

منگل 16 جون 2015 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون۔2015ء) بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ، مشعال خان کو ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان تعینات کر دیا اور سید کوکب محی الدین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اسسٹنٹ انجینئر کارپوریشن تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے جن میں گریڈ 19کے محمد شعیب کی خدمات پنجاب سے موٹروے پولیس کے حوالے کر دیں، مشعال خان کو ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان تعینات کر دیا اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوید اشرف کی ڈیپوٹیشن پر نیب میں مقرر کر دیا گیاجبکہ سید کوکب محی الدین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اسسٹنٹ انجینئر کارپوریشن تعینات کر دیا۔

متعلقہ عنوان :