کراچی کے حالات خراب کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں ذمہ دار ہیں: پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی منگل 16 جون 2015 00:10

کراچی کے حالات خراب کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں ذمہ دار ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) سابق صدر پرویز مشرف کاکہنا ہے کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں ذمہ دار ہیں۔ کراچی میں قتل و غارت میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی ملوث ہیں۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے دہشتگردوں کو پکڑا گیا۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی دونوں جماعتوں میں مسلح ونگ موجود ہیں۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز اچھا کام کررہے ہیں، ان کا ایم کیو ایم کی قیادت سبھالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔