چمن : پشین میں اے این ایف کی کارروائی، اربوں روپے کی منشیات بر آمد، ملزمان فرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 10:55

چمن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : اے این ایف نے چمن کے علاقہ میں کارروائی کی، اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پشین کے علاقہ سے 3 ہزار کلو افیون جبکہ 2 سو کلو ہیروئن بر آمد ہوئی ہے، ترجمان نے بتایا کہ منشیات ہمسایہ ملک افغانستان سے اسمگل کی گئی ہیں اور ملزمان مکران کے راستے اسے یورپ لے جانا چاہتے تھے، بر آمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 50 ارب روپے لے لگ بھگ ہے . منشیات اسمگل کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں. تاہم ان کی تلاش جاری ہے.

متعلقہ عنوان :