پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 9 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
منگل 16 جون 2015 11:16
لاہور /ڈیرہ غازی خان /سیالکوٹ /گوجرانولہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) پنجاب کی مختلف جیلوں میں نو مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،سزائے موت کے دو مجرموں کی پھانسی مو خر جبکہ ایک مجرم مدعی سے صلح ہونے پر پھانسی سے لٹکنے سے بچ گیا، گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے،پھانسی کے وقت جیلوں کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔
منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں خاتون کے قاتل اللہ دتہ اور تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم یونس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔اسی جیل میں قتل کے مجرم ذوالفقار کی پھانسی سے چند منٹ قبل مدعی سے صلح ہو گئی اور سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا۔(جاری ہے)
بہاولپور سنٹرل جیل میں خاتون سمیت تین افراد کے قاتل غلام رسول اور ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کرنے والے مجرم اصغر کو پھانسی دی گئی۔
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم مختار احمد کو پھانسی دی گئی جبکہ ایک مجرم خضرحیات کی پھانسی حکم امتناعی آنے پر مو خر کردی گئی۔ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل میں بھتیجے کے قاتل مجرم اصغر کو پھانسی دے دی گئی۔ جہلم کی ڈسٹرکٹ جیل میں رشتہ کے تنازع پر مخالف کو قتل کرنے والے سابق ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل عبدالروٴف کو پھانسی دی گئی۔سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل میں تین افراد کے قاتل بشارت کو پھانسی دی گئی، گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں بارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرم اشرف کو پھانسی دی گئی جبکہ تین افراد کے قتل کے مجرم سعید کی پھانسی ایک مدعی کی جانب سے صلح ہونے پر مو خر کر دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.