جاپان پاکستان میں تجارت کے نئے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے؛جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری برائے اقتصادیات ہساشی سمورا
منگل 16 جون 2015 11:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) جاپان پاکستان میں تجارت کے نئے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے ۔تا ہم دونوں ممالک کی کاروباری برادری اور کمپنیوں معلومات کے بہتر تبادلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بڑی تجارتی استعداد سے باہمی طور پر مستفید ہوا جا سکے۔اس امر کا اظہار پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری برائے اقتصادیات و ترقی ، ہساشی سمورا نے سفارتخانے کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پی سی اے کے بانی صدر منور اقبال کی سربراہی میں وفد نے ہساشی سمورا کو بتایا کہ پی سی اے پاکستان میں کمپیوٹر اور آئی ٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا واحد نمائندہ اور واحد رجسٹرڈ ادارہ ہے۔(جاری ہے)
منور اقبال نے اس موقع پر کہا کہ پی سی اے معلومات کی بہم رسانی خصوصاً دونوں ملکوں کی کاروباری برادری کو مارکیٹ کے حجم اور مقامی مارکیٹ کے بارے میں سروے مہیا کر سکتا ہے۔
پی سی اے کے صدر نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے جاپان پاکستان میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری کے علاوہ کمپیوٹر ہارڈ وئیر مقامی طور پر جوڑنے کے پلانٹ لگانے میں مدد دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی اے پاکستان بھر میں وجود رکھتا ہے جس کے پاس بڑی تعداد میں فنی مہارت رکھنے والے افراد دستیاب ہیں۔اس طرح وہ کسی بھی ایسے اقدام میں بھر پور معاونت دے سکتا ہے جو بے روزگاری میں کمی لانے اور ملک کے نوجوانوں کی مالی مشکلات کم کرنے میں مدد دے سکے۔ہساشی سمورا نے تمام تجاویز توجہ سے سننے کے بعد کہا کہ دو طرفہ طور پر تجارت کے فروغ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے حوالے سے مواقع تلاش کرنے کے لیے اس طرح کے روابط جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن تجارت کے فروغ کے لیے بہت ضروری ہے اور ہمیں توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بہتر صورت حال دیکھنے میں آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.