سوئس کوہ پیما ہورن پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر وسیم اکرم کے مشکور

منگل 16 جون 2015 11:45

سوئس کوہ پیما ہورن پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر وسیم اکرم کے مشکور

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جون۔2015ء) دنیا کے دس ممالک کا دورہ کرنے کے بعد سوئٹزر لینڈ کے مایہ ناز کوہ پیما مائیک ہورن پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے دو ساتھی فریڈ روش اور کے بی راچن بھی ان کے ساتھ ہیں۔ مائیک ہورن پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کریں گے ۔ وہ جرمنی، پولینڈ، لیتھوینیا، لٹویا، روس، قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان، اور چین کا سفر کرنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیک ہورن نے پاکستان میں حفاظتی انتظامات کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مائیکل ہورن 2011ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی مینجمنٹ میں بھی شامل تھے۔ مائیک ہورن 2014ء میں برازیل میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن ٹیم کی مینجمنٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر زکی ٹیم مینجمنٹ میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :