بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کی صلاحیتوں سے گرل فرینڈ گیتا بسرا شدید متاثر ہوگئیں

منگل 16 جون 2015 11:50

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کی صلاحیتوں سے گرل فرینڈ گیتا بسرا شدید ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جون۔2015ء) بھارتی آف سپنر ہر بھجن سنگھ اپنی اداکارہ گرل فرینڈ گیتا بسرا کیلئے تحریک کا ذریعہ بن گئے جنہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بھی بوائے فرینڈ کے کھیل میں جذبے کی طرح اپنے معاملات نمٹانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ہربھجن سنگھ کی خصوصیات سے متاثر ہیں جو انتہائی منکسرالمزاج انسان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر بھجن سنگھ نے ابتدائی عمر میں کامیابی حاصل کر لی تھی اس کے باوجود اب بھی وہ شائستہ اور حلیم آدمی ہیں، وہ اپنے کھیل سے بھی دلی وابستگی رکھتے ہیں لہٰذا وہ ان سے کافی کچھ سیکھنا چاہتی ہیں ۔