کراچی : قومی ائیر لائن پی آئی اے، با کمال لوگ لا جواب سروس،’ آپ آج آئے ہیں آپ کا سامان کل آئے گا۔‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 11:54

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : قومی ائیر لائن پی آئی اے کے با کمال لوگوں کی لا جواب سروس تو دیکھیں ، ابو ظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے مسافروں کا سامان ہی لانا بھول گئے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 262 کو با کمال عملہ 150 سے زائد مسافروں کا سامان ابو ظہبی میں ہی چھوڑ آیا. اسلام آباد پہنچنے پر جب مسافروں کو سامان نہ ملا تو ان کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، جس پر ائیر پورٹ کے عملے نے بتایا کہ آپ کا سامان تو ابو ظہبی ہی میں چھوٹ گیا ہے کل کی پرواز سے لایا جائے گا. جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر کوئی بھی اعلیٰ افسر موجود نہیں تھا جو انہیں ان کے سامان سے متعلق کوئی تسلی بخش جواب دے سکے.

متعلقہ عنوان :