شکار پور : مدیجی کے قریب بولان ایکسپریس حادثے کا شکار، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 12:25

شکار پور : مدیجی کے قریب بولان ایکسپریس حادثے کا شکار، 5 بوگیاں  پٹڑی ..

شکار پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء): شکارپورکےعلاقہ مدیجی کےقریب بولان ایکسپریس کی5 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں۔بوگیاں پٹڑ ی سےاترنےکی وجہ سے 8 مسافرزخمی ہوگئے۔ ڈی ایس ریلوے فرخ تیمور کے مطابق بولان ایکسپریس کراچی سےکوئٹہ جارہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان ریلوے ٹریک بند ہے۔ مسافروں کو ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے. حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.