مجھے سمجھ نہیں آتی ہم بھارت سے ہی کیوں مشترکہ فلمسازی،دوستی اور محبتوں کے فروغ کی باتیں کرتے ہیں‘ندیم

منگل 16 جون 2015 14:04

مجھے سمجھ نہیں آتی ہم بھارت سے ہی کیوں مشترکہ فلمسازی،دوستی اور محبتوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) فلم انڈسٹری کے نامور اداکارندیم نے قوم کو بھارتی فلموں کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم بھارت سے ہی کیوں مشترکہ فلمسازی،دوستی اور محبتوں کے فروغ کی باتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فلمسازی اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

بھارت ایک طرف مسلمانوں اور کشمیریوں پرظلم ڈھا رہا ہے ور دوسری طرف ہمارے فلمساز ان کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا رہے ہیں یہ کتنے افسوس کی بات ہے۔ہمیں بحیثیت پاکستانی بھارتی فلموں کا مکمل بائیکاٹ کرنااوربرادر اسلامی ممالک ایران،ترکی،بنگلہ دیش اور سری لنکا کیساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :