برطانیہ میں سکول طالبات کے چھوٹی سکرٹ پہننے پر پابندی عائد

منگل 16 جون 2015 14:26

برطانیہ میں سکول طالبات کے چھوٹی سکرٹ پہننے پر پابندی عائد

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) برطانیہ میں گرلز سکول کی انتظامیہ نے سینئر طالبات کے چھوٹی سکرٹ پہننے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں شائستہ اور سادگی والا لباس پہننے اور کم سے کم میک اپ کرنے کی ہدایت کردی،سکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انہیں سیکھانے کیلئے ایک متوازن سوچ کا عزم لے کر اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

’دی ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق ہرٹ فورڈ شائر میں واقع سینٹ مارگریٹ سکول نے اے لیول کی طالبات کے چھوٹی سکرٹ پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔

ہیڈ مسٹرس روز ہارڈی نے سکول انتظامیہ کے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائستہ لباس پر مبنی ڈریس کوڈ ایک پروفیشنل اور متوازن رجحان سے ہم آہنگ رویے کا عکاس ہو گا۔ 'دی ٹیلی گراف' کی خبر کے مطابق سکول کا یہ اقدام والدین کو کوئی خاص پسند نہیں آیا ہے۔ ڈریس کوڈ کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے طالبات کو خود کو اظہار کرنے کے لئے اور زیادہ آزادی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :