قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

منگل 16 جون 2015 21:00

قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ اگست میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی،پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، رینجرز،پنجاب، بلوچستان خیبرپختونخواہ، سندھ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور کلیگن واٹر پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں `