T-20 کرکٹ میچ شاہ فیصل کرکٹ کلب نے الفتح کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 16 جون 2015 21:57

T-20 کرکٹ میچ شاہ فیصل کرکٹ کلب نے الفتح کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) شاہ فیصل کرکٹ کلب اور الفتح کرکٹ کلب کے درمیان البلال کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ الفتح کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

سعید نے 34 اور محمد رمضان نے 26 رنز بنائے ۔ شاہ فیصل کلب کی طرف سے محمد وسیم نے 2/16 اور محمد خلیل نے 2/21 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہ فیصل کرکٹ کلب نے 15 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ بابر منظور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز ناٹ آؤٹ اور ریاض خان نے 45 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

متعلقہ عنوان :