کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن تائیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ برس اسلام آباد میں ہوگی

بدھ 17 جون 2015 12:19

کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن تائیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ برس اسلام آباد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری یا فروری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ کامن ویلتھ چیمپئن شپ ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے اور اس پر تقربیا ساڑھے آٹھ کروڑ روپے خرچ آئیں گے،کامن ویلتھ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکے اور اس ایونٹ میں چار سوپاکستانی کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹگریز میں شرکت کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کل خرچے کا 25 فیصد ایونٹ منعقد کروانے کے لئے فیڈریشن کی مدد کرے تو یہ ایونٹ اچھے طریقے سے منعقد کیا جا سکتا ہے اور ہم سپانسر بھی تلاش میں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن سے بھی اپیل کی ہے کہ کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن شپ میں استعمال ہونے والا سامان مہیا کریں، سکیورٹی کے حوالے سے کرنل(ر) وسیم نے کہا کہ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی سے انتظامات کے لئے مدد لیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے 78 ملکوں میں سے 63 ملکوں میں تائیکوانڈو کا کھیل کھیلا جاتا ہے اور ان تمام ملکوں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :