اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے سے معذرت کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جون 2015 14:44

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے سے معذرت کر لی، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات طے ہی نہیں تھی تو منسوخی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کی منسوخی سے متعلق پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے. دوسری جانب فرحت اللہ باابر نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری میں ملاقات آج نہیں ہو گی.