پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 جون بروز جمعہ کو ہو گی: رویت ہلال کمیٹی

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جون 2015 21:26

پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 جون بروز جمعہ کو ہو گی: رویت ہلال کمیٹی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 جون بروز جمعہ کو ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یکم رمضان المبارک 19 جون بروز جمعہ کو ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمان نے بتایا ہے کہ ملک کی تمام زونل کمیٹیوں کی جانب سے ملک میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔