کرنسی سمگلنگ کیس،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایان علی کی درخواست ضمانت چیف جسٹس کو بھجوا دی

جمعرات 18 جون 2015 11:27

کرنسی سمگلنگ کیس،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایان علی کی درخواست ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کا کیس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایان علی کی طرف سے سابق گورنر لطیف کھوسہ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ایپلٹ بینچ موجود ہے ، جسٹس مقبول باجوہ نے کیس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے سفارش کی کہ مناسب ہے کیس سماعت کے لئے اپیلٹ بینچ میں منتقل کیا جائے۔