پیپلزپارٹی کے ساڑھے سات سال،کراچی میں 12ہزار سے زائد شہری قتل

جمعرات 18 جون 2015 13:41

پیپلزپارٹی کے ساڑھے سات سال،کراچی میں 12ہزار سے زائد شہری قتل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 2008میں حکومت سنبھالنے کے بعد سے اب تک پیپلزپارٹی کو سندھ میں مسلسل حکومت کرتے ہوئے ساڑھے سات کا عرصہ بیت ہوچکا ہے۔ اس دوران شہر قائد میں 12 ہزارسے زائد شہریوں کو قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک جائزے کے مطابق 2008 اور2009 میں کراچی میں 1500 سے زائد شہریون کو قتل کیا گیا جبکہ 2010 سے یہ گراف بتدریج بڑھنا شروع ہوا اور2010، 2011، 2012 میں 6ہزارسے زائد شہری کراچی میں جاری قتل وغارت کا نشانہ بنے۔ تاہم سب سے خونی سال 2013 رہا جس میں دوہزار 400 سے زائد شہری دہشت گردوں کا بھینٹ چڑھے۔

متعلقہ عنوان :