کیریبین پریمیئر لیگ ، لیجنڈری جنوبی افریقی آل راونڈر جیک کیلس نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کو جوائن کر لیا

جمعرات 18 جون 2015 14:51

کیریبین پریمیئر لیگ  ، لیجنڈری جنوبی افریقی آل راونڈر جیک کیلس نے ٹرینیڈاڈ ..

سینٹ لوسیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جون۔2015ء) جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس نے کیریبین پریمیئر لیگ کیلئے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کو جوائن کر لیا۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو سینٹ لوسیا کے خلاف اپنے افتتاحی میچ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ فرنچائز منیجر کولن بورڈے نے بتایا کہ سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جن میں کامران اکمل ، کیمرون ڈیل پورٹ ، یوہان بوتھا اور جیلس کیلس شامل ہیں۔ ٹرینیڈا ڈ نے ٹورنامنٹ کیلئے اپنی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ۔