لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ماڈل ایان علی کی دو درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی

معاملہ واپس چیف جسٹس کے بھجوا دیا،جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ایپلٹ بنچ موجود ہے ،مناسب ہے کیس اس بنچ میں منتقل کیا جائے‘ سفارش

جمعرات 18 جون 2015 19:20

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ماڈل ایان علی کی دو درخواستوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی دو درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے بھجوا دیا ۔ سپرماڈل ایان علی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری اور جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ماڈل ایان علی کے وکیل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ ایان علی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ایان علی کی درخواستوں پر سماعت معذرت کرتے ہوئے معاملہ دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سفارش کی ہے کہ جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ایپلٹ بنچ موجود ہے اس لئے مناسب ہے کیس سماعت کے لئے اس بنچ میں منتقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو کسٹم حکام نے چودہ مارچ کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر مبینہ طور پر دبئی اسمگل کرر ہی تھیں۔