حافظ آباد‘کار سوار مسلح ملزمان کی دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ‘جہانگو گروپ کا ایک کارندہ ہلاک ‘دوسرا شدید ذخمی

دونوں گروپوں میں دشمنی کے نتیجہ میں اب تک 25افرار قتل ہوچکے ہیں

جمعرات 18 جون 2015 21:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) مدھریانوالہ روڈ پر نئی غلہ منڈی کے قریب کار میں سوار مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے جہانگیر عرف جہانگو گروپ کے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید ذخمی کردیا۔جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ دونوں گروپوں میں دشمنی کے نتیجہ میں اب تک 25افرار قتل ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاؤں چھنی جامکے میں کئی سال قبل جہانگیر گروپ اور بختو گروپ میں دشمنی شروع ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں دونوں گروپوں کے اب تک دو درجن سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ گذشتہ روز جہانگیربھٹی گروپ کا منظر عباس بھٹی ولد قلب عباس اپنے ساتھی احسن ظفر ولد محمد ظفر کے ہمراہ پیشی بھگت کر موٹر سائیکل پر واپس اپنے گاؤں جار ہا تھا کہ راستہ میں نئی غلہ منڈی کے قریب کار میں سوار چار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجہ میں منظر عباس موقع پر ہلاک اور احسن ظفر شدید ذخمی ہوگیا۔جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :