رمضان مبارک میں عوام کو مکمل طور پر ریلیف دیا جائے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 18 جون 2015 21:38

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء)ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ رمضان مبارک میں عوام کو مکمل طور پر ریلیف دیا جائے گا۔ عوام کے لیے رمضان پیکج کے تحت سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو بھی لوٹ مار نہیں کرنے دی جائے گی۔ رمضان بازاروں کے دوروں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جا رہا ہے۔جمہوریت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازسریف نے عوامی خدمت کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔