بھارت کی ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ‘دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی منصوبہ شروع کر دیا،پانچ سو میگاواٹ ٹا ٹا پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے دریائے چناب کا 10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی رکے گا

جمعرات 18 جون 2015 23:44

بھارت کی ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ‘دریائے چناب پر ایک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون۔2015ء) بھارت کی ایک اور چوری پکڑی گئی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی منصوبے کی تعمیر شروع کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیرہماچل پردیش میں دریائے چناب پر پن بجلی منصوبے کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ سو میگاواٹ ٹا ٹا پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے دریائے چناب کا 10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی رکے گا۔سندہ طاس معاہدے کے تحت بھارت دریائے سندھ،دریائے چناب اور دریائے جہلم کے پانی پر مداخلت نہیں کر سکتا۔انڈس واٹر کمیشن نے بھارتی خلاف ورزی پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں جن کے باوجود بھارت پن بجلی منصوبے پر تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :