نئی پاکستانی فلم ”ہلا گلا“ 20 اگست کو ریلیز ہوگی

جمعہ 19 جون 2015 11:27

نئی پاکستانی فلم ”ہلا گلا“ 20 اگست کو ریلیز ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) نئی پاکستان فلم ”ہلا گلا“ 20 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں مقبول اداکار جاوید شیخ اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ راحت فتح علی خان نے بھی اس فلم کا ایک گانا گایا ہے۔پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلموں کی بڑھتی ہوئی تعداد اب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے اور نئی پاکستان فلموں کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال اگست میں پاکستان کی متعدد فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جن میں ”ہلا گلا“ کے علاوہ ”مور“اور ”دیکھ مگر پیار سے“ بھی شامل ہیں۔مزاح سے بھر پور فلم”ہلا گلا“ کی ہدایت کامران اکبر نے دی ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، اسمعیل تارا، سدرہ بتول، عاصم محمود، منید اور غزالہ جاوید شامل ہیں۔ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کی پروڈکشن سے مقبولیت حاصل کرنے والے حنیف محمد نے اس فلم کو بنا رہے ہیں۔فلم کی کہانی مصنف راحیلہ مشتاق شاہ نے جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے دی ہے۔اس فلم میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان اور کنال گنجا والا نے بھی گانے گائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :