پاپ سٹار پرنس کی صدر بارک اوبامہ کیلئے خفیہ پرفارمنس

جمعہ 19 جون 2015 12:07

پاپ سٹار پرنس کی صدر بارک اوبامہ کیلئے خفیہ پرفارمنس

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء)امریکہ میں وائٹ ہاوٴس حکام اس بارے میں وضاحت نہیں کریں گے کہ پاپ سٹار پرنس نے ایک پارٹی کیدوران پرفارم کیا تھا یا نہیں، اس امر کے قطع نظر کہ اس پارٹی میں مدعو مہمانوں نے سوشل میڈیا پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایک نجی پارٹی منعقد ہوئی تھی۔

اس تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانوں میں سی ای اوز، مشہور شخصیات اور لابیئسٹ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ریو ال شارپٹن نے پرنس اور سٹیو ونڈر کی پرفارمنس کے بارے میں ٹویٹ کیا۔شہری حقوق کے کارکن اور ٹی وی میزبان نے لکھا کہ ان دونوں کو کی بورڈز بجاتے دیکھنا ’شاندار‘ تھا۔ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اس پارٹی کا خرچ اوباما خاندان نے ’خود ادا‘ کیا تھا تاہم وہ اس پارٹی کے اخراجات کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتا سکتے۔نیویارک پوسٹ کے مطابق فلم ڈائریکٹر ٹیلر پیری، اداکارہ اینجیلا بیسیٹ اور فیشن ڈیزائنر نعیم خان بھی مہمانوں میں شامل تھے۔