سربیا اور برازیل کی ٹیمیں فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کے فائنل میں کل پنجہ آزما ہونگی

جمعہ 19 جون 2015 12:14

سربیا اور برازیل کی ٹیمیں فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کے فائنل میں کل پنجہ ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سربیا اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا فائنل کل ہفتہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گی۔ سربیا اور برازیل کی ٹیموں کی کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لیے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں برازیل نے سینیگال کو با آسانی 5-0 گولز سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں سربیا نے مالی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ ایونٹ کا فائنل ہفتہ کو برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز تیسری پوزیشن کے میچ میں سینیگال کا مقابلہ مالی سے ہو گا۔