سندھ میں گورنر راج لگائے جانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی

جمعہ 19 جون 2015 12:45

سندھ میں گورنر راج لگائے جانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سندھ میں گورنر راج لگائے جانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اس کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے بھی منظوری حاصل کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سندھ میں گورنر راج لگایا گیا تو پیپلز پارٹی فوری طور پر سینٹ اور قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہوکر ملک گیر تحریک چلائے گی اور گورنر راج کو فوری طورپر سپریم کورٹ میں چیلنج کرکے شریف برادران طرز کا ریلیف بھی مانگا جائے گا اس وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے ہنگامی صورتحال کے تحت احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :