رمضان شریف کی آمد کے پہلے دن ہی واپڈا والوں کی من مستیاں، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری سخت عذاب میں مبتلا
عمر جمشید جمعہ 19 جون 2015 14:06
بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) رمضان شریف کی آمد کے پہلے دن ہی واپڈا والوں کی من مستیاں، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری سخت عذاب میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد کے پہلے دن ہی بدین شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی سارا دن بجلی بند ہونے کے باعث روزیدار سخت پریشانی میں مبتلا رہے،ہر ایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے بجلی غائبر رہی، ایک تو پہلا روزہ دوسرا جمع کا دن ہونے کی باعث اکثر لوگوں نے اپنا کاروبار بند رکھا اور اپنے گھروں میں بیٹھ کر روزے کو گذرا لیکن لائٹ نا ہونے اور سخت گرمی کے باعث شہری گھروں کے باہر بھی نا نکل سکے اور اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بدین کے شہروں عمران ترک، عبدالستار شیخ، نوید خواجہ، رمضان جونیجو، وسیم ، ظفر، سلیمان اور دیگر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان میں بجلی کا پیکج دیا گیا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈینگ نہیں ہوگی لیکن انہوں نے بقایا ٹائم کا کوئی شیڈول نہیں دیا ہے اس سے ہم یہی سمجھیں کہ ان کے دیئے ہوئے اوقات میں تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن اس اوقات کے علاوہ سارا دن لوڈ شیڈنگ ہوگی،شہریوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملک کی ہر اخبار میں حکومت کی جانب سے اشتہارات اور شکایات سینٹرز کے فون نمبرز دیئے گئے ہیں لیکن سارا سارا دن لائٹ نا دیکر حکومت نے سارے دعوے جھوٹے ثابت کردیئے ۔
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.