محاذ پر سپاہیوں کو روزہ ترک کرنے کی اجازت

جمعہ 19 جون 2015 14:46

محاذ پر سپاہیوں کو روزہ ترک کرنے کی اجازت

جدّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون2015ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سرحد پر جنگ میں مصروف سپاہیوں کو اگر روزہ رکھنے سے دشواری محسوس ہو تو وہ درمیان میں روز ہ توڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں جنگی محاذ پر موجود سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ اللہ کے لیے اور اللہ کے نام پر جنگ لڑ رہے ہیں، اور ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کررہے ہیں۔

اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہوں تو پھر آپ رکھ سکتے ہیں، تاہم ایسے سپاہی جو روزہ نہ رکھ سکیں انہیں یہ شرعی اجازت ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا روزہ ختم کردیں۔ خدا آپ کو عظیم کامیابی عطا کرے اور آپ کی مدد فرمائے۔‘‘ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز سینئر مذہبی علماء کی کونسل کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے سپاہیوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد بھی دی۔