ڈالر ایسٹ نے ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کا افتتاحی میچ جیت لیا

جمعہ 19 جون 2015 14:49

ڈالر ایسٹ نے ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کا افتتاحی میچ جیت لیا

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ڈالر ایسٹ نے اذادانوویٹرسی سی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد8 وکٹوں سے شکست دیکر 20ویں ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی2015کا افتتاحی میچ جیت لیا ۔ محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ اور فخرزماں کی تباہ کی بولنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔ اصغر علی شاہ اسٹیدیم پر کھیلے جانے والے اس میچ کے مہمان خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹراقبال وارث تھے۔

جبکہ صدارت کے فرائض فرسٹ کلا س کرکٹر، ظہیر احمد شیخ نے انجام دئیے۔اذادانوویٹر سی سی نے پہلے بیٹنگ کیاور پوری ٹیم 19.1اوورز میں106رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔وقارکنڈی نے 31اور اشر قریشی نے 23 رنز اسکور کیئے۔ فخرزمان نے صرف9رنز دیکر 3اور امجدمنعور نے 26رنز دیکر3وکٹیں حاصل کیں۔شہزاد اعظم نے 2 اور ٹیسٹ کرکٹر محمد سیمع نے ایک کھلاڑی آؤٹ لیا۔

(جاری ہے)

جواب میں ڈالرایسٹ نے مطلوبہ ہدف15.4اوورزمیں 2وکٹیں گنواکر حاصل کر لیا ۔محمد رضوان4چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 65اور فیصل اطہر نے 22رنز اسکور کیئے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ امپائرز جنید غفور اور وسیم الدین اسکورر راشد عالم تھے۔ قبلازین میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی اقبا ل وارث اور ظہیر احمد شیخ سے کرایا گیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم، مسزاسماعلی شاہ ، عمران حسیں زیدی، عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :