اداکارہ فضاء علی نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ‘ ذرائع

جمعہ 19 جون 2015 14:58

اداکارہ فضاء علی نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ‘ ذرائع

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) اداکارہ فضاء علی نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ، زیر تکمیل پراجیکٹ مکمل کرنے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فضاء علی کے شوہر نے شادی کے بعد انہیں اس شرط پر شوبز میں کام کرنے کی اجازت دی تھی کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیں گی ۔ لیکن فضاء علی نے بچے کی پیدائش کے بعد بھی شوبز میں کام جاری رکھا جس پر ان کے شوہر نے ان کو شوبز سے چھوڑنے کے لئے کہا ، جواب میں فضا علی نے کہا کہ میں اپنے زیر تکمیل پراجیکٹس مکمل کرواکر شوبز سے لاتعلقی اختیار کر لوں گی ۔

متعلقہ عنوان :