لاہور ہائی کورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 19 جون 2015 15:02

لاہور ہائی کورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام سے جواب طلب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار سپرماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا۔ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے کی۔

(جاری ہے)

ڈالر گرل ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ ایان علی کے خلاف قائم کیا گیا مقدمہ بے بنیاد ہے۔لاہورہائیکورٹ نے کسٹم کے تفتیشی افسرکو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کسٹم حکام سے 26 جون تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :