بلوچستان اسمبلی انتظامیہ کی غفلت یا نااہلی؛میر جان محمد جمالی کانام مستعفی ہونے کے باوجود اسمبلی ویب سائٹ پر اسپیکر کی حیثیت سے موجود

جمعہ 19 جون 2015 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء ) بلوچستان اسمبلی انتظامیہ کی غفلت کہیں یا نااہلی،میر جان محمد جمالی کانام مستعفی ہونے کے باوجود اسمبلی ویب سائٹ پر اسپیکر کی حیثیت سے موجود ہے میر جان محمد جمالی نے گذشتہ ماہ اسپیکر شپ سے استعفی دے دیاتھا ، جان محمد جمالی کا استعفی گورنربلوچستان کی جانب سے منظور بھی کرلیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو قائم مقام اسپیکر کیفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی اسپیکرشپ کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے مختلف ناموں پر غور کیاجارہاہے۔اس سے قبل یہ توقع کی جارہی تھی کہ گذشتہ اجلاس میں اسپیکر کے عہدے کے لئے نام کو حتمی شکل دے دی جائے گی تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔