بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں (پرسوں)آمنے سامنے ہوں گی

بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

جمعہ 19 جون 2015 21:24

بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں (پرسوں)آمنے سامنے ..

ڈھاکہ ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بنگال ٹائیگرز نے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی سورماؤں کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :