مستفیض الرحمان ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے

جمعہ 19 جون 2015 21:28

مستفیض الرحمان ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے بنگلہ دیشی باؤلر ..

ڈھاکہ ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) مستفیض الرحمان ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے۔ مستفیض الرحمان نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد نے 2014ء میں بھارت کے خلاف ہی کیریئر کے پہلے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارت کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی باؤلر مستفیض الرحمان نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔