متھالی راج نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کی کپتان مقرر

جمعہ 19 جون 2015 22:10

متھالی راج نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کی کپتان ..

بنگلور ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف شیڈول سیریز کیلئے ممکنہ 21 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ متھالی راج ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

بھارت اور نیوزی لینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 جون سے ہو گا جبکہ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں متھالی راج کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جھولن گوسوامی، ہرمن پریت، سمریتی، پونم، شیکھا پانڈے، کلپنا، ویدا، دیپتی، راجیشوری، ایکتا بشت، سنیع رانا، پونم یادو، نیرنجنا، دیویکا، پریتی بوس، سشما ورما، ونیتھا وی آر اور لتیکا کماری شامل ہیں۔