وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے اپنے 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لئے

ہفتہ 20 جون 2015 11:26

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے اپنے 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لئے

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے صرف 16 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار زنز مکمل کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے پرییرا کی گیند پر دو رن حاصل کرکے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ایک ہزار زنر مکمل کئے۔ سرفراز احمد نے یہ سنگ میل 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد ٹیسٹ میچز میں اب تک 49.95 کی اوسط سے 1049 رنز بنا چکے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 6 ففٹیز شامل ہیں ۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے 7 ویں پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ پی سی بی حکام کی ذاتی رنجشوں کے مسلسل ٹیم سے ان آؤٹ ہوتے رہے ۔