پی سی بی نے سرفرازنواز اور عامر سہیل کیخلاف سول عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا

ہفتہ 20 جون 2015 12:38

پی سی بی نے سرفرازنواز اور عامر سہیل کیخلاف سول عدالت سے حکم امتناع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازنواز اور عامر سہیل کیخلاف سول عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا، دونوں سابق کرکٹرز کو ٹی وی پر کمنٹری سے روکتے ہوئے بورڈ عہدیداروں کیخلاف منفی بیانات پر معذرت کیلیے کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی عدالت میں پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی درخواست پر کیس کی سماعت کیلیے تفضل رضوی پیش ہوئے، سرفراز نواز اور عامر سہیل کی جانب سے دفاع کیلیے کوئی موجود نہیں تھا، پی سی بی کے وکیل کے مطابق فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ دونوں کرکٹرز پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر درخواست گزار کیخلاف الزامات سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :