امریکہ دھمکی کی زبان استعمال نہ کرے، مشرقی یورپ میں نیٹو میزائل سسٹم کی تنصیب روس کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے، ولادی میر پیوٹن
ہفتہ 20 جون 2015 15:56
سینٹ پیٹرز برگ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کے خلاف دھمکی کی زبان استعمال نہ کرے، مشرقی یورپ میں نیٹو میزائل سسٹم کی تنصیب روس کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ کے بین الاقوامی اقتصادی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ روس پر اپنے احکامات تھوپنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور درحقیقت امریکہ ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہم تم سے بہتر ہیں اور بالفاظ دیگر امریکہ کو ہماری ضرورتوں کا ہم سے زیادہ ادراک ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ امریکہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ نجی شعبے کی مالی حمایت اور بین الاقوامی سلامتی کے شعبے میں رخنہ اندازی کرکے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جائے- روسی صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم اپنی مصلحتوں، ضرورتوں، تاریخی حالات اور ثقافت کے پیش نظر خود فیصلہ کرسکیں- انہوں نے امریکہ کے اس موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جو بھی ہمارے ساتھ نہیں ہے ہمارا مخالف ہے، کہا کہ یہ گفتگو کی زبان نہیں ہے،بلکہ کھلی دھمکی ہے- روسی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے کہ امریکہ ہم سے اس طرح کے لہجے میں بات کرے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.