زمبابوین بلے باز یوسی سیبانڈا کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت مشکوک

ہفتہ 20 جون 2015 18:04

زمبابوین بلے باز یوسی سیبانڈا کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ہوم ..

ہرارے ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) زمبابوین ٹیم کے بلے باز یوسی سیبانڈا کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ہوم سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ زمبابوے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔ یوسی سیبانڈا ٹریننگ سیشن کے دوران ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

زمبابوین ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے قبل سیبانڈا کا ان فٹ ہونا بری خبر ہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور امید ہے کہ وہ ایک ہفتے تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

یوسی سیبانڈا کو 154 میچز میں زمبابوین ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 2003 رنز بنا رکھے ہیں۔ وہ رواں برس ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے البتہ زمبابوین ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان کیلئے ان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :