ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈ مین 48برس کی ہو گئی

2006ء میں نکول کو آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز کمپینیئن آف دی آرڈر آف آسٹریلیا دیا گیا

اتوار 21 جون 2015 11:49

ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈ مین 48برس کی ہو گئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈ مین 48برس کی ہو گئی ۔نکول میری کڈمین بیس جون انیس سو سڑسٹھ کو امریکا میں پیدا ہوئیں جو اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ ، اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں ۔ 2006ء میں نکول کو آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز کمپینیئن آف دی آرڈر آف آسٹریلیا دیا گیا۔نکول فلمی صنعت میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکاراو?ں کی فہرست میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کڈمین نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز 1989ء میں سنسنی خیز فلم ڈیڈ کام کے ذریعے کیا۔ ڈیز آف تھنڈر ، ٹو ڈائی فار اور مولن روج میں نکول کی کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا اور دی ا?ورز میں اداکاری پر کڈمین کو کئی معروف فلمی اعزازات سے نوازا گیا جس میں بہترین اداکارہ کے لیے اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ شامل ہیں۔نکول نے ہالی ووڈ کے معروف فلمی اداکار ٹام کروز کے ساتھ شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی جسکے بعد کڈمین نے معروف موسیقار کیتھ اربن سے شادی کر لی اور رواں ماہ 26 جون کو اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائیں گی۔

متعلقہ عنوان :