شاہد کپور نے اپنی شادی کے بارے میں میڈیا سے پہلے بتایا تھا،کرینہ کپور

اتوار 21 جون 2015 15:55

شاہد کپور نے اپنی شادی کے بارے میں میڈیا سے پہلے بتایا تھا،کرینہ کپور

ممبئی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ شاہد کپور نے انھیں اپنی شادی کے بارے میں میڈیا سے پہلے بتایا کہ ان کا دل دہلی کی ایک لڑکی پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ شاہد کپور نے ایک حالیہ پروگرام میں ان کے ساتھ پرفارم کیا تھا جہاں انھوں نے مجھے اپنی شادی کے بارے میں بتایا اور وہ اس کے لیے بہت خوش ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شاہد کپور کو کچھ صلاح و مشورہ دینا چاہیں گی تو انھوں نے کہا کہ میں صلاح دینے والی کون ہوتی ہوں۔جب شادی میں شرکت کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا اگر دعوت ملی تو ضرور شرکت کروں گی۔