پاکستان کامیاب ترین ایشیائی ٹیسٹ ٹیم بن گئی

اتوار 21 جون 2015 18:05

پاکستان کامیاب ترین ایشیائی ٹیسٹ ٹیم بن گئی

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جون ۔2015ء ) پاکستان نے گال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے نہ صرف 9 برس بعد سری لنکن سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا بلکہ سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والی ایشین ٹیم بھی بن گئی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارت ایشیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے کا اعزاز رکھتی تھی جس نے 488 ٹیسٹ میچز میں سے 122 جیتے تھے ۔ اب یہ ریکارڈ 123 میچوں میں کامیابی کے ساتھ پاکستان کے پاس آ گیا ہے جس نے اب تک مجموعی طور پر 390 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ۔ یاد رہے کہ گال ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہونے جانے اور اپنی پہلی اننگز میں 96 پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں فتح پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

متعلقہ عنوان :