کراچی،پولیس کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

پیر 22 جون 2015 11:26

کراچی،پولیس کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے چار غیر ملکیوں سمیت سات ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ بلدیہ ٹاون میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی اور سات ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں چار غیر ملکی بھی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :