فلم ”اے بی سی ڈی 2“ کا پوسٹ مارٹم

پیر 22 جون 2015 11:45

فلم ”اے بی سی ڈی 2“ کا پوسٹ مارٹم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) فلم کریٹیک نمرتا جوشی کے مطابق فلم کسی ڈانس شو کی توسیع نظر آتی ہے-بالی وڈ کی فلموں میں موسیقی اور رقص کو انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے اور جب ڈانس کی بات ہوتی ہے تو جنوبی بھارت کے پربھودیوا کا نام آتا ہے۔

(جاری ہے)

”اینی بڈی کین ڈانس2“ اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ہے جسے پربھو دیوا لے کر آئے ہیں اور یہ ایک تھری ڈی فلم ہے جو اسی نام کی فلم کا سیکوئل ہے اور اس کی ہدایتکاری کوریوٴگرافر ریمو ڈیسوزا نے کی ہے۔

اس کے بارے میں فلم ناقد نمرتا جوشی بتاتی ہیں کہ جس طرح کا ڈانس اس میں دکھایا گیا ہے نوجوانوں کے لیے ویسا کر پانا ممکن ہو۔انھوں نے کہا کہ فلم ایک ڈانس شو جیسی ہے، کہانی کچھ نہیں ہے، کردار کو قائم نہیں کیا جا سکا ہے، مکالمے ایسے ہیں جیسے بس یوں ہی چلتے پھرتے لکھے گئے ہوں۔انھوں نے کہا کہ ڈانس کے درمیان کہانی پروئی گئی ہے نہ کہ کہانی کے اندر رقص ڈالا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :