قومی سکواش ٹیم کے تین کھلاڑی عید الفطر کے بعد مکٹورین اوپن اور ملبورن اوپن میں شرکت کریں گے

پیر 22 جون 2015 12:57

قومی سکواش ٹیم کے تین کھلاڑی عید الفطر کے بعد مکٹورین اوپن اور ملبورن ..

اسلام آباد ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) قومی سکواش ٹیم کے تین کھلاڑی عید الفطر کے بعد مکٹورین اوپن اور ملبورن اوپن میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق مکٹورین اوپن 25 سے 30 جولائی جبکہ ملبورن اوپن ایک سے 5 اگست تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی جس میں ناصر اقبال ‘ فرحان زمان اور دانش اطلس پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :