اداکارہ لائبہ خان کی نجی ٹی وی چینل کے شو ” لاہور سپیشل “ میں شرکت

پیر 22 جون 2015 14:02

اداکارہ لائبہ خان کی نجی ٹی وی چینل کے شو ” لاہور سپیشل “ میں شرکت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ لائبہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے شو ” لاہور سپیشل “ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن سے روزرے رکھتی آ رہی ہوں اور خوش قسمت ہوں کہ خدا نے مجھے اس سال بھی روزے رکھنے کی توفیق عطاء کی ۔

(جاری ہے)

میں سمجھتی ہوں کہ جو لوگ اس مبارک مہینے میں روزہ رکھتے ہیں خدا کی ذات ان کو جو اجر دیتی ہوں وہ ناقابل بیان ہے ۔

لائبہ خان نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مبارک ماہ میں اپنے غریب بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے اور جس قدر ممکن ہو سکے ان کی مدد کے لئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے ۔ عید کے حوالے سے غریب اور مستحق بچوں کے لئے کپڑے اور جوتے بناؤں گی جو عید سے قبل تقسیم کر دوں گی ۔ ” لاہور سپیشل “ شو کی میزبانی کے فرائض معروف صحافی خضر عباس ادا کر رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر رانا رضوان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :